مشہور شخصیات کی پرانی نوکریاں
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے ماضی میں وہ نوکریاں کی ہیں جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
مبشر لقمان
مشہور ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ سفر جو انہوں نے طے کیا ہے اتنا آسان نہیں تھا۔ اس سے پہلے وہ آواری ہوٹل جو پہلے ہلٹن ہوٹل تھا، وہاں کے باتھ روم بھی صاف کیا کرتے تھے اور دیگر کام بھی کرتے تھے۔ اس کے بعد وہ اخبار بھی بیچا کرتے تھے اور انہیں اس بات میں کوئی شرم نہیں۔
انہوں نے یہ نہیں کیا ہوتا تو شاید آج ان کی شخصیت میں یہ پختگی بھی نا ہوتی، یہ احساس بھی نا ہوتا۔
مہیب مرزا
ایک شو سے آج لاکھوں کمانے والے مہیب مرزا زندگی کے اس دور سے بھی گزرے ہیں جب اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے بھی ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے۔ مہیب ایک انتہائی لو مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور پیسوں کا گزر ان کی زندگی میں بہت ہی کم ہوا کرتا تھا۔ لیکن اس حال میں بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کئی چھوٹی موٹی نوکریاں کیں۔ ساتھ ہی دوستوں کے ساتھ مل کر ڈرامے باز کے نام سے ایک چھوٹی سی تھیٹر کمپنی کھولی۔
ماہرہ خان
لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان نے بھی زندگی کی ان تنگ دستیوں سے جنگ لڑی ہے اور آگے بڑھنے کیلئے مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ وہ جب امریکا میں تھیں تو وہاں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کیشیئر کی حیثیت سے کام کرتی تھیں، جہاں انہیں باتھ روم بھی دھونے پڑتے تھے اور اسٹور کا پونچھا بھی لگانا پڑتا تھا۔ لیکن آج ان کی کامیابی نے یہ ساری مسافتیں کہیں دھندلی کردی ہیں۔
سید جبران
ڈرامہ "رانجھا رانجھا کردی" میں زبردست کردار نبھانے والے سید جبران شوبز میں آنے سے پہلے کافی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود مختلف کام کرتے تھے اور آئس کریم پارلر بھی چلاتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ریسٹورنٹ بھی چلایا۔ آج وہ میڈیا انڈسٹری میں اپنی محنت سے جگہ بنارہے ہیں۔
Comments are closed on this story.